پاکستان
Time 08 اکتوبر ، 2018

حکومت کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے "اپنا گھر اتھارٹی" کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 10 اکتوبر کو 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے "اپنا گھر اتھارٹی" کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 10 اکتوبر سے ہی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا اور عوام کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ذمہ داری نادرا کو دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ رجسٹریشن کا مطلب مکانوں کی الاٹمنٹ نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا پتا لگانا ہوگا اور اپنا گھر اتھارٹی ہر شہر میں سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں نجی شعبے کو شفاف بنیادوں پر شامل کیا جائے گا جب کہ اس منصوبے کو 5 سال میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ٹاسک فورس قائم کی تھی جب کہ گزشتہ اجلاس میں  50 لاکھ گھر منصوبے پر کمیٹی کو آئندہ دو ہفتوں میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مزید خبریں :