Time 11 اکتوبر ، 2018
کھیل

انگلش وکٹ کیپر فل سالٹ لاہور قلندر کی دعوت پر پاکستان آئیں گے

فل سالٹ نے ابوظہبی کپ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی۔

لاہور قلندر کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر فل سالٹ جلد پاکستان آ کر لاہور قلندرز کی اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔

انگلینڈ کے 22سالہ وکٹ کیپر فل سالٹ انگلش کاونٹی سسکس کے لئے کھیلتے ہیں اور گزشتہ ہفتے انہوں نے ابوظہبی ٹی 20کپ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کی۔

فل سالٹ نے عاقب جاوید سے پاکستان آکر فرنچائز کی اکیڈمی میں تربیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا،جس پر عاقب جاوید نے انھیں جلد پاکستان بلانے کا وعدہ کیا ہے۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فل سالٹ نے جولائی 2016ء میں پاکستان کے خلاف سسکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے فل سالٹ کو پاکستان بلانے کے بارے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن ہم چوں کہ لاہور قلندر کے ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کو آئندہ چند دنوں میں آسڑیلیا لے کر جا رہے ہیں ،اس لیے واپس آکر فل سالٹ کو لاہور قلندر اکیڈمی بلانے کا فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :