Time 12 اکتوبر ، 2018
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی نیب کے شکنجے میں آ گیا

نیب نے تمام الزامات کے لیے پی ایچ ایف سے جواب طلب کر لیا ہے۔ فوٹو: فائل

دیگر شعبوں کی طرح اب کھیلوں کا شعبہ بھی نیب کے شکنجے میں آ گیا ہے۔

نیب نے پاکستان ہاکی فیڈیریشن (پی ایچ ایف) کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

شکایت میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف میں الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی جانچ پڑتال کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

اس کے علاوہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ موجودہ فیڈریشن نے آڈٹ رپو رٹ کبھی پی ایچ ایف کانگریس کے سامنے پیش نہیں کی۔

نیب نے ان تمام الزامات کے لیے پی ایچ ایف سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :