Time 13 اکتوبر ، 2018
دنیا

نیپال میں 5 غیر ملکی کوہ پیما برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک

ایک مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے 5 جنوبی کوریائی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، گائیڈ کے طور پر جانے والے 4 نیپالیوں میں سے 3 بھی طوفان کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہو گئے— فوٹو: فائل

کھٹمنڈو: نیپال میں گورجا ہمل پہاڑ سر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 کوہ پیما اور ان کے 3 گائیڈ برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ ایک مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے 5 جنوبی کوریائی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ ان کوہ پیماؤں کے ہمراہ گائیڈ کے طور پر جانے والے 4 نیپالیوں میں سے 3 بھی طوفان کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہو گئے جبکہ 1 نیپالی گائیڈ لاپتہ ہے۔

حکام کے مطابق یہ تمام لوگ گورجا ہمل پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں تھے۔ کوہ پیماؤں کو جمعہ 12 اکتوبر کی شام ایک شدید طوفان کا سامنا تھا۔

ایک امدادی ہیلی کاپٹر ہفتے کی صبح روانہ کیا گیا لیکن بکھری ہوئی لاشوں کو اٹھایا نہ جا سکا۔

خیال رہے کہ گورجا ہمل پہاڑ 7193 میٹر ( 23 ہزار 590 فٹ) بلند ہے۔

مزید خبریں :