کاروبار
Time 24 اکتوبر ، 2018

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 2 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا: فائل فوٹو

اسلام آباد: نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تاہم اس کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 44 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 2 ارب 40 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔

نیپرا کےمطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :