24 اکتوبر ، 2018
جیو فلمز کی اینیمیٹڈ فلم ’ڈونکی کنگ‘ کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور فلم کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
فلم ’ڈونکی کنگ‘ نے 10 دنوں میں ہی 7 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے اور فلم کے شوز اب تک کامیابی سے جاری ہیں۔
’ڈونکی کنگ‘ نے سنیما گھروں میں فلم بینوں کو اپنے سحر میں ایسا مبتلا کیا ہے کہ وہ اس کا اظہار کھل کر سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر رحمان ملک نامی صارف نے فلم ’ڈونکی کنگ‘ دیکھنے کے بعد پروڈیوسرز کو مبارکباد دی اور فلم کا ایک ڈائیلاگ لکھ کر جذبات کا اظہار کیا۔
انٹیمیٹلی پوائزیڈ نامی صارف نے فلم کو بہترین اینیمیٹڈ فلم قرار دیا۔
ایک اور ٹوئٹر صارف فرحان ورک جو کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر متحرک کارکن ہیں، کا کہنا تھا کہ فلم کی گرافکس بہت اعلی کوالٹی کے ہیں اور بچوں کے لئے ایک بہترین فلم ہے لہذا میں اس کو 10 میں سے 10 ہی دوں گا۔
ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فلم کا یہ تھا کہ ایک عام آدمی کے پاس ہی حقیقی طاقت ہوتی ہے اور عام عوام مل کر کچھ بھی ممکن کر سکتی ہے۔
ایک اور محمد سلمان نامی صارف نے فلم کے کھڑکی توڑ بزنس پر خوشی کا اظہار منفرد طریقے سے کیا۔
میس نامی خاتون صارف کا کہنا تھا کہ ڈونکی کنگ اچھی فلم ہے اور ہمیں اپنی مقامی اینیمیٹڈ فلموں کی تشہیر کرنی چاہیے۔