Time 25 اکتوبر ، 2018
پاکستان

پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کا اہلیہ کے سامنے شوہر پر تشدد


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ (آئی جے ٹی)کے کارکنوں کی جانب سے اہلیہ کے سامنے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کا نوٹس لے کر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد سے رپورٹ طلب کرلی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں نے بیوی کو لینے آنے والے شوہر پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بیوی دہائیاں دیتی رہی، سیکیورٹی گارڈ تماشا دیکھتے رہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے سارا ملبہ گارڈ پر ڈال کر اسے 10 دن کیلئے معطل کر دیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے طالبہ کے سامنے اس کے خاوند پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کو سخت اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے دو طلبہ کو بھی معطل کر دیا۔

لاہور کی پنجاب یونیورسٹی  میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اویس پر یہ کہہ کر تھپڑوں کی بارش کردی کہ وہ نامحرم طالبہ کے ساتھ کیوں کھڑا ہیں جبکہ طالبہ چیختی چلاتی رہی کہ یہ میرے شوہر ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کاملبہ ایک سیکیورٹی گارڈ جاوید پر ڈالتے ہوئے شعبہ اسلامیات کے طالب علم مظہر اور جیالوجی ڈپارٹمنٹ کے عثمان انور کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

طلبہ تنظیم کا رکنوں کا کہنا ہے کہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

مزید خبریں :