کھیل
Time 30 اکتوبر ، 2018

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش


قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

شعیب ملک نے 'مرزا ملک' کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے شیئر کی۔

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں پُرجوش انداز میں بیٹے کی ولادت کی نوید سنائی اور بتایا کہ ان کی اہلیہ (ثانیہ مرزا) کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔

شعیب ملک نے سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیا، آخر میں آل راؤنڈر نے ہیش ٹیگ میں ’بے بی مرزا ملک‘ بھی نمایاں کیا۔ 

بس اس خبر کے اعلان کرنے کی دیر تھی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مداحوں، کرکٹ اسٹارز، شوبز ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے بیٹے کی ولادت پر مبارک بادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے دونوں کو بیٹے کی مبارک باد پیش کی اور دعا بھی دی۔






اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شعیب ملک کو مبارک باد دی۔






فاسٹ بولر سہیل تنویر نے بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مبارک باد پیش کی۔  






بالی وڈ ہدایت کار و کاریوگرافر فرح خان جو کہ ثانیہ مرزا کی سب سے قریبی دوست ہیں انہوں نے بھی خوش دلی سے مبارک باد پیش کی اور انسٹاگرام پر خاص پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ ’بیٹا ہوا ہے اور میں خالہ ہوں‘۔ 


واضح رہے کہ بچے کی ولادت سے قبل ہی شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا نے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ طے کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے ہاں بیٹے کی ولادت بھارتی شہر حیدر آباد کے مہنگے ترین چلڈرن اسپتال میں ہوئی ہے جب کہ زچہ و بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے اور بچے کا وزن ساڑھے تین کلو گرام بتایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار جوڑی کے بیٹے نام ’اذہان مرزا ملک‘ رکھا ہے جس کے معنی ’دانشمند اور سمجھدار‘ کے ہیں۔ 

مزید خبریں :