پاکستان
Time 30 اکتوبر ، 2018

خیبرپختونخوا: گرلز اسکولز کی تقریبات میں مرد کو مہمان خصوصی مدعو کرنے پر پابندی

لڑکیوں کے اسکولوں کی تقریبات میں صڑف خواتین کو ہی بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا: فائل فوٹو

پشاور: صوبائی محکمہ تعلیم نے لڑکیوں کے اسکولوں کی تقریبات میں مرد مہمانِ خصوصی کی شرکت پر پابندی عائدکردی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے متعلقہ حکام اور محکموں کواعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں میں مرد وزیر، اراکین پارلیمنٹ یا افسران کو مدعو نہیں کیاجائے گا۔

اعلامیے کے مطابق گرلز اسکولوں کی تقریبات میں صرف خواتین اراکین پارلیمنٹ اور خواتین افسران کوہی مدعو کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیاہےکہ گرلز اسکولوں کی تقریبات کی سوشل میڈیا پر تشہیر نہیں کی جائے گی اور ان کی میڈیا کوریج پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیاکہ خواتین کے کھیلوں کی تقریبات کے لیے ڈائریکٹر اسپورٹس رشیدہ غزنوی فوکل پرسن مقررکر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :