Time 02 نومبر ، 2018
پاکستان

شیخوپورہ میں ہجوم نے کم سن ریڑھی بان کے کیلے لوٹ لیے


شیخوپور: بتی چوک پر ہجوم نے کم سن لڑکے کی ریڑھی سے کیلے لوٹ لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شیخوپورہ کے علاقے بتی چوک پر ایک کم عمر لڑکا ریڑھی پر کیلے فروخت کررہا تھا کہ اس دوران ہجوم نے اس کی ریڑھی پر دھاوا بول دیا اور کیلے لوٹ لیے جب کہ دو برقعہ پوش خواتین نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاکر کیلے اٹھا لیے۔

اس دوران لڑکے نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر ریڑھی بان نے وہاں سے جانے میں ہی عافیت جانی اور ریڑھی لے کر بھاگ نکلا۔

وفاقی وزیراطلاعات کا ایکشن

وفاقی وزیراطلاعات نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر پنجاب حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس بچے کو تلاش کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی ٹوئٹ کا عکس


مزید خبریں :