02 نومبر ، 2018
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والی ڈیری مشروبات پر پابندی عائد کردی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5 دسمبر 2017 کو ہونے والی سائنٹفک پینل کی میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے تحت تمام کمپنیز کو ایک سال کی رعایتی مدت دی تھی جو کہ 5 دسمبر 2018 کو ختم ہوجائے گی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مدت ختم ہوتے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز 2018 کے تحت ڈیری ڈرنکس بنانے، ذخیرہ کرنے اور فروخت پر مکمل پابندی کا اطلاق ہوجائے گا۔
پابندی کا اطلاق فلیورڈ ڈیری ڈرنکس کی تمام مصنوعات پر ہوگا اور کوئی بھی فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔