Time 09 نومبر ، 2018
پاکستان

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: حمزہ شہباز نیب میں پیش



لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نیب کے دفتر میں پیش ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کو آج طلب کیا تھا۔

جیونیوز کے مطابق حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوگئے ہیں جب کہ سلمان شہباز لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز تقریباً ڈھائی گھنٹے نیب کے دفتر میں رہے جہاں ان سے تین ڈپٹی ڈائریکٹرز نے تفتیش کی جن میں انٹیلی جنس، پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے نیب لاہور کے حکام کے سوالات کے جوابات دیئے۔

واضح رہےکہ حمزہ شہباز اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کررکھی ہے جب کہ ان کے والد اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں زیر حراست ہیں۔

مزید خبریں :