18 نومبر ، 2018
لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں ڈولفن فورس نے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 4 ڈاکوؤں نے نجی بینک کے گارڈ سے مل کر تالے توڑے اور تمام کیمروں پر اسپرے کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ڈولفن اسکواڈ اور رسپانس یونٹ کی ٹیموں نے بینک کو گھیرے میں لیا اور مقابلے کے بعد گارڈ سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
ڈاکوﺅں نے لاکرز توڑ کر 9 کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی اور 20 کلو زیورات نکالے تھے جو بر آمد کرلیے گئے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے ڈولفن اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا اور واردات ناکام بنائی۔