پاکستان
Time 22 نومبر ، 2018

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا دائرہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے، وزیراعظم

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، چیئرمین ٹاسک فورس ضیغم محمود رضوی نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا دائرہ کار آزاد کشمیراور گلگت بلتستان تک بڑھانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیرِ ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیر برائے پلاننگ خسرو بختیار، سینئر وزیر پنجاب علیم خان، سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی، ایم این اے نجیب ہارون، ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم، شوکت ترین، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹرعمران زیب، ممبران ٹاسک فورس اور سینیئر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین ٹاسک فورس ضیغم محمود رضوی نے وزیرِاعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے سلسلے میں مجوزہ قانون سازی، وفاق اور صوبائی سطح پر قائم کی جانے والی ہاؤسنگ اتھارٹیز اور مجوزہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر معاملات پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم پروگرام ہے جس سے بے گھر افراد کو گھر کی سہولت میسر آنے کے ساتھ ساتھ ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا اور نوجوانوں کو بے شمار نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا دائرہ کار آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے۔

مزید خبریں :