Time 03 دسمبر ، 2018
کھیل

ابوظہبی ٹیسٹ کی پچ بیٹنگ کیلئے کسی طور پر آسان نہیں ہے، جیت راول

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 250 کا ہندسہ عبور کرتی ہے تو یہ بہترین ہوگا، کیوی اوپنر 

نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کی پچ بیٹنگ کیلئے کسی طور پر آسان نہیں ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اوپنر جیت راول کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کی پچ پر غیر یقینی باؤنس ہے اور اس پچ پر بیٹنگ کرنا کسی طور پر بھی آسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان نے اچھا ٹاس جیتا اور پہلے دن 229 رنز ایک اچھا اسکور ہے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر کا خیال تھا کہ اگر ان کی ٹیم پہلی اننگز میں 250 کا ہندسہ عبور کرتی ہے تو یہ بہترین ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹس مین جیت راول نے پہلی اننگز میں 45رنز بنائے،جو اس سیریز میں ان کا بہترین اسکور ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کیویز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے ہیں۔

مزید خبریں :