کھیل
Time 05 دسمبر ، 2018

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے


ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے جب کہ قومی ٹیم کو اب بھی 48 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز کیویز نے پاکستان کی 74 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر جیت راول بغیر کون رن بنائے شاہین شاہ کا شکار بنے جب کہ 24 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم 10 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب تیسرے روز کھیل کا آغاز  اظہر علی اور اسد شفیق نے کھیل کا آغاز کیا۔

اظہر علی سنچری اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے تیسرے روز 201 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 286 تک پہنچا تو اظہر علی سومر ویلے کا شکار بنے۔

اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ اسد شفیق کی گری جو کہ 104 رنز بناکر اعجاز پٹیل کا شکار بنے، انہوں نے اننگز میں 14 چوکے بھی لگائے۔ 

  چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو کہ 14 رنز بناسکے جب کہ بلال آصف بھی 11 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 

قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ یاسر شاہ کی گری جو کہ 1 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان سرفراز احمد 25 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔ 

قومی ٹیم پہلی اننگز میں اظہر علی اور اسد شفیق کی سنچریوں کے بدولت 348 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، پاکستان کو کیویز پر 74 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

نیوزی کی جانب سے ولیم سمور نے 4، اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولڈ 2، 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے، حارث سہیل 34، امام الحق 9 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی، پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے 5، یاسر شاہ 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :