سندھ حکومت کا صوبے بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ کہتے ہیں کہ بائیکس میں ٹریکر لگانے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کہ بعد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال ہونے سے بچ جائیں گی۔

سندھ حکومت نے سندھ بھر کی نئی اور پرانی موٹر سائیکلوں میں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے جو منظور ہونے کے بعد موٹر وہیکل بل میں ترمیم کی جائے گی جسے سندھ اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کہتے ہیں کہ موٹر سائیکلز میں ٹریکرز لگانے کیلئے کمپنیز اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا۔ جس موٹر سائیکل میں ٹریکر نہیں ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ سندھ بھر میں موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچانے کیلئے کیا ہے۔ سید اویس قادرشاہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل میں ٹریکر لگا ہوگا تو ہی محکمہ ایکسائز اسے رجسٹرڈ کرے گی۔ کراچی میں تمام موٹرسائیکلز میں ٹریکر لگانے کے متعلق تمام اداروں کو پابند کیا جائے گا۔