05 دسمبر ، 2018
لاہور میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ناکوں پر تعینات کر دیا گیا، خواتین کی تلاشی لینے کیلئے 24 گھنٹے ناکوں پر موجود رہیں گی، آٹھ گھنٹے کی شفٹوں میں کام کریں گی۔
لاہور میں لیڈیز پولیس اہلکار ناکوں پر تعینات ہوں گی اور خواتین کی تلاشی لیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگے ناکوں پر 88 لیڈیز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
یہ اہلکار اب تک 872 خواتین اور گاڑیوں کو چیک کر چکی ہیں، خواتین اہلکار 8 گھنٹے کی شفٹ کے مطابق دن بھر ڈیوٹی دیں گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیڈیز اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد شہر کو پرامن بنانا ہے۔