کھیل
Time 07 دسمبر ، 2018

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب۔ فوٹو: فائل

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 

پاکستان ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

26 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سلیکٹرز نے محمد عامر پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ میں شامل کیا، اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔

جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابراعظم، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، یاسر شاہ ، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر، دوسرا 3 جنوری اور تیسرا 11 جنوری سے شروع ہو گا۔

مزید خبریں :