Time 07 دسمبر ، 2018
کھیل

ابوظہبی میں پاکستان کیخلاف ٹاس اہمیت کا حامل تھا: کین ولیم سن

دونوں بار ابو ظہبی کی کنڈیشن کا بھرپور فائدہ اٹھایا: کین ولیم سن۔ فوٹو: جیو نیوز

بیس روز میں شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ جیتے والے کین ولیم سن نے تسلیم کیا کہ ایشیائی کنڈیشنز میں ٹاس جیتنے کی اہمیت ہوتی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں بار ابو ظہبی کی کنڈیشن کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

28سالہ کین ولیم سن جنھوں نے دوسری اننگز میں 283 گیندوں پر کیرئیر کی 19 ویں سنچری 139 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، نے کہا کہ پانچویں وکٹ پر ناٹ آوٹ 126 رنز بنانے والے مارک نکولس کے ساتھ 212 رنز کی شراکت اہمیت کی حامل تھی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف ایک ایسی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے تھے، جو ڈومیسٹک کرکٹ کا تو وسیع تجربہ رکھتی تھی، البتہ بین الاقوامی سطح پر ابھی یہ ٹیم سیکھنے کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔

کین ولیم سن نے مزید کہا کہ آپ اس کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ہم نے سیریز میں دو کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا۔

اپنے کیرئیر کی یادگار اننگز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی قائد نے ایسا نہیں ہے البتہ 1969 کے بعد ہوم سیریز میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح کو ضرور یاد رکھنا چاہیں گے۔

مزید خبریں :