کاروبار
Time 14 دسمبر ، 2018

شیخ رشید کے دور میں بھی ریلوے کو اربوں روپے خسارے کا سامنا

پاکستان ریلوے کے خسارے کے اعداد و شمار سے متعلق وزارت کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: شیخ رشید کے دور میں بھی پاکستان ریلوے کا خسارہ کم نہ ہوا۔

قومی اسمبلی میں پاکستان ریلوے کے خسارے کے اعداد و شمار سے متعلق وزارت کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے جس کے مطابق شیخ رشید کے دور میں بھی ریلوے کا خسارہ کم نہیں ہوا۔

وزارت ریلوے کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہےکہ جولائی سے اکتوبر تک ریلوے کو 9 ارب 81 کروڑ روپے خسارےکا سامنا رہا جب کہ گزشتہ سال ریلوے کا خسارہ 36 ارب 62 کروڑ روپے تھا۔

سندھ میں ریلوے کی ایک ہزار 151 ایکڑ اراضی پر قبضہ

قومی اسمبلی میں سندھ میں ریلوے کی اراضی پر قبضے کے اعداد شمار بھی بتائے گئے جس کے مطابق سندھ میں ریلوے کی ایک ہزار 151 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، حیدرآباد میں 53 ایکڑ، میرپور خاص میں 5.8 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے۔

وزارت ریلوے کے تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ حیدرآباد اور میرپور خاص میں 5 سال میں 39 ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کروائی گئی۔

مزید خبریں :