14 دسمبر ، 2018
سپریم کورٹ نے تین ماہ میں لاہور سے تمام بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں لاہور سے بل بورڈ ہٹانے سے متعلق احکامات پر نظر ثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے نظر ثانی اپیل خارج کرتے ہوئے انتظامیہ کو تین ماہ میں لاہور سے تمام بل بورڈ ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔
جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے کہا تھا کہ کراچی والا حکم سارے ملک پر لاگو ہو گا، کراچی میں بل بورڈ اترنے سے شہر خوبصورت ہو گیا، لوگ جنت میں آ گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے بل بورڈز کی جگہیں مخصوص کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا بعد میں دیکھیں گہ کہ ہمارے اختیار میں کیا چیزیں نہیں ہیں۔