20 دسمبر ، 2018
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دی۔
وفاقی کابینہ فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔