کھیل
Time 20 دسمبر ، 2018

جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خرید لی۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز 88 کروڑ 90 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسروشیم کے مالک علی ترین نے خرید لی ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا 73 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔


'ملتان سلطانز نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں'

علی ترین نے ٹیم کو جنوبی پنجاب کے لئے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ چھٹی ٹیم ملتان کا نام مشاورت سے رکھیں گے اور اگر قانون نے اجازت دی تو ملتان سلطانز نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان سے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے نیاخریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھٹی ٹیم کی کم از کم قیمت 5.21 ملین ڈالر سالانہ رکھی تھی۔

مزید خبریں :