Time 25 دسمبر ، 2018
کھیل

پاکستان ہاکی سپر لیگ ایک بار پھر ملتوی

ہاکی فیڈریشن کا پی ایچ ایس ایل اب آئندہ برس جنوری کے بجائے مارچ میں کرانے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو ایک مرتبہ پھر بام عروج پر پہنچانے کے لیے فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی سپر لیگ ( پی ایچ ایس ایل) کرانے کا منصوبہ بنایا گیا تاہم اب ایک پھر اس منصوبے کو ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگلے برس 12 سے 19 جنوری تک پی ایچ ایس ایل کرانے کا اعلا ن کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کیے جا چکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر شیڈول کے مطابق لیگ کو عملی جامہ پہنانا مشکل ہو گیا ہے اور اس کی بڑی وجہ فنڈز کو ہی قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ایچ ایس ایل اب مارچ میں لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے بعد کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور دس روزہ ایونٹ کی تاریخیں 15 سے 25 مارچ تجویز کی جا رہی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق 12 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایچ ایف کو ایونٹ میں شرکت کی حامی بھری ہوئی ہے۔

مزید خبریں :