Time 28 دسمبر ، 2018
کھیل

ڈریسنگ روم کی خبریں منظرعام پر آنے پر احسان مانی کا اظہاربرہمی

چیئرمین پی سی بی نے منیجر طلعت علی کو کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنے کی تلقین کی — فوٹو:فائل 

سنچورین: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ڈریسنگ روم کی خبریں منظرعام پر آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی سے ٹیم منیجر طلعت علی کی سنچورین میں ملاقات ہوئی جس میں طلعت علی نے انہیں ٹیم کی کارکردگی پر بریف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طلعت علی نے ڈریسنگ روم کی میٹنگ کی خبروں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

ٹیم منیجر طلعت علی نے بریفنگ میں بتایا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر معمول کے مطابق میٹنگ کرنے کے عادی ہیں لیکن گزشتہ روز کوچ ٹیم کی کارکردگی پر بہت پریشان تھے اور انہوں نے پریشانی کےعالم میں کھلاڑیوں پرتنقید کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے منیجر طلعت علی کو کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنے کی تلقین کی اور ڈریسنگ روم کی خبریں منظرعام پر آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرجذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا تھا۔ 

مکی آرتھر اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کر دیں اور ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر پھینک دیں تھیں۔ 

تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں سے مکی آرتھر کے خراب رویے کے الزامات کی تردید کی تھی۔

مزید خبریں :