2019 میں سورج 3 بار، چاند 2 بار گرہن کے عمل سے گزرے گا

پاکستان میں صرف ایک سورج اور ایک ہی چاند گرہن کا نظارہ ممکن ہوسکے گا—۔فائل فوٹو

نئے سال 2019 میں سورج کو تین بار گرہن لگے گا جبکہ چاند دو بار گرہن کے عمل سے گزرے گا، تاہم پاکستان میں ایک سورج اور ایک ہی چاند گرہن کا نظارہ ممکن ہوسکے گا۔

نئے سال کا پہلا جزوی سورج گرہن 6 جنوری کو ہوگا، لیکن اس سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں ممکن نہیں ہوگا۔

21 جنوری کو چاند کو پہلا مکمل گرہن لگے گا، ماہرین فلکیات اسے سپر بلڈ مون کا نام دے رہے ہیں، اس دوان چاند سرخ و نارنجی مائل سیاہ دکھائی دے گا، تاہم پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں یہ دکھائی نہیں دے گا۔

2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب سورج کو مکمل گرہن لگے، لیکن یہ سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

16 اور 17 جولائی کو ایک بار پھر چاند کو جزوی گرہن لگے گا، جسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔

26 دسمبر کو سال 2019 کا آخری سورج گرہن ہوگا، جسے پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔

مزید خبریں :