پاکستان
Time 12 جنوری ، 2019

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ: اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم

فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں سے وزیراعظم کو آگاہ رکھے گی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے دو رکمی کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دو رکنی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں سے وزیراعظم کو آگاہ رکھے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطوں میں وزارت قانون اور داخلہ کے تیار کردہ مسودے بھی پیش کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل پر اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔

مزید خبریں :