Time 17 جنوری ، 2019
کھیل

پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ کو عراقی کلب سے کھیلنے کی پیشکش

کلیم اللہ ابھی ترکی کے کلب کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ فوٹو: فیس بک/کلیم اللہ

کراچی: پاکستانی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو عراقی کلب النجف ایف سی کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

عراق کی پریمیئر لیگ کے ٹاپ فٹبال کلب النجف ایف سی نے پاکستانی فٹبال اسٹرائیکر کو 4 ماہ کے کنٹریکٹ کے لیے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے۔

کلیم اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی ترکی کے کلب کے ساتھ معاہدہ ہے، ان سے ریلیز کیلئے بات کروں گا۔

پاکستانی اسٹرائیکر کا کہنا ہے کہ النجف خلیجی ملکوں کے ٹاپ کلبز میں سے ایک ہے، اس کیلئےکھیلنا بہت بڑا موقع ہو گا۔

مزید خبریں :