23 جنوری ، 2019
پنجاب حکومت نے رواں برس بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ محفوظ بسنت کی تیاری کے لیے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ادارے ذمے داریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دسمبر میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری 2019 کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے حکومت پنجاب سے اس حوالے سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔