ایپل کے پرانے آئی فون ماڈلز کی پھر سے فروخت

 ایپل کے پرانے آئی فون ماڈلز کی پھر سے خریدے جاسکتے ہیں—. فوٹو فائل 

دنیا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پرانے آئی فون ماڈلز کو پھر سے فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اس ہفتے آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس کے پرانے ماڈلز دوبارہ سے فروخت کیے ہیں جن کی خریداری آفیشل اعلانیہ کے مطابق گزشتہ برس روک دی گئی تھی۔ 

ان پرانے ماڈلز میں اب 32 جی بی سے 128 جی بی تک کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔

یہ تمام پرانے ماڈلز اسپیس گرے، روز گولڈ، گولڈ اور سلور رنگ میں خریدے جاسکتے ہیں۔