مائیکل جیکسن جیسا دکھنے کے جنون میں آسٹریلوی شہری نے 11 پلاسٹک سرجریاں کرالیں

مائیکل جیکسن جیسا بننے کیلیے لیو نامی شخص نے 11 بار پلاسٹک سرجری کروالی—.فوٹو انسٹاگرام

امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں جو ان کی شخصیت اور انداز کو نقل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن آسٹریلوی شہری نے اپنے اسٹار جیسا دکھنے کے لیے 11 مرتبہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرالی۔

22 سالہ لیو بلانکو بچپن سے مائیکل جیکسن کی شخصیت اور ان کے اسٹائلز سے متاثر تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 15 برس کی عمر میں مائیکل جیسا دکھنے کا خواب پورا کرنے کے لیے پہلی مرتبہ سرجری کروائی۔


لیکن 7 سال تک 11 سرجری کروانے کے بعد بھی لیو بلانکو مطمئن نہیں ہیں کہ وہ مائیکل جیکسن سے مشابہت رکھنے لگے ہیں، ایسے میں وہ اب کوشاں ہیں کہ مزید ان کی طرح دکھنے کے لیے وہ کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔

یہی نہیں وہ متعدد کاسمیٹکس پروڈکٹس بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ ہر صورت میں  ان کی شکل اور انداز مائیکل جیسن جیسا لگے اور اس میں کوئی فرق نہ واضح ہو۔


ایک انٹرویو دیتے ہوئے لیو نے بتایا کہ وہ اب تک 30 ہزار ڈالرز سے بھی زائد رقم اپنی متعدد سرجریز پر صرف کرچکے ہیں کیونکہ کبھی وہ ناک، ٹھوڑی کی ہڈی جیسے کئی چہرے کے نقوش کی سرجری کروا چکے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان تمام سرجریز کے نتیجے متاثر کن رہے اور اب لیو بلکل مائیکل جیکسن سے مشابہہ کر رہے ہیں جس سے کوئی بھی دھوکا کھا سکتا ہے۔

مزید خبریں :