کھیل
Time 30 جنوری ، 2019

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال بعد پاکستان پہنچ گئی


کراچی: ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال بعد پاکستان پہنچ گئی جہاں وہ پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

مہمان ٹیم آج کراچی میں بھرپور ٹریننگ کرے گی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم کی کپتان میریسا کا کہنا ہے کہ 15 سال بعد پاکستان آمد پر بہت خوش ہوں، پاکستان میں خواتین کی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے اور اس پر بہت پرجوش ہیں۔

میریسا نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں بھی پاکستان سے مقابلہ ہے، سریز بہت فائدہ مند ہوگی، ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت ہے تاہم برصغیر میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

مہمان ٹیم آج کراچی میں ٹریننگ بھی کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز جمعرات، جمعہ اور اتوار کو ہوں گے اور تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :