دنیا
Time 06 فروری ، 2019

ریکارڈ فیس دے کر مارخور کا شکار

— مارخور

گلگت میں امریکی شکاری نے ریکارڈ ڈیڑھ کروڑ روپے فیس دے کر مارخور کا شکار کر لیا۔

مارخور کا شکار کرنے والے امریکی شہری برائن کنسل ہارلن نے پرمٹ کی مد میں ایک لاکھ10ہزار امریکی ڈالر یعنی ایک کروڑ 52 لاکھ روپے ریکارڈ فیس ادا کی جو کہ پرمٹ کی مد میں ادا کی گئی اب تک کی سب بڑی رقم ہے۔

گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات کے مطابق امریکی شکا ری برائن کنسل ہارلن نے گلگت کے علاقے ہاراموش میں خوبصورت سینگوں والامارخور شکار کیا۔

شکاری برائن کنسل ہارلن کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے امریکی یہاں نہ آ کر بہت کچھ مِس کر رہے ہیں۔

مارخور پاکستان کا قومی جانور اور جنگلی بکرے کی ایک قسم جو پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان، ضلع چترال، وادی کالاش اور وادئ ہنزا سمیت دیگر شمالی علاقوں کے علاوہ وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :