پاکستان
Time 07 فروری ، 2019

کراچی خطرناک ٹائیفائیڈ بخار کی لپیٹ میں

— 

کراچی ان دنوں مختلف نوعیت کی وبائی بیماریوں کی لپیٹ میں ہے جن میں سینہ جکڑنا، تکلیف دہ کھانسی ، جسم میں شدید درد اور بخار شامل ہیں۔ 

لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ ان عمومی وبائی امراض کے علاسہ ایک نہایت مہلک اور جان لیوا بیماری میں مبتلہ مریضوں کو بھی اسپتال لایا گیا۔ 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہر میں لوگ ایک انتہائی خطرناک وبائی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ایس آئی یو ٹی کے ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹائیفائیڈ کی ایک قسم ہے اور یہ پولٹری فوڈ اور پینے کے خراب پانی کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔

مذکورہ ڈاکٹر کے مطابق اس ٹائیفائیڈ کا شکار مریضوں بخار کے ساتھ ساتھ متلی، پیٹ میں درد اور سینے پر گلابی رنگ کے دھبے پڑھنے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ اس کا علاج عام اینٹی بائیوٹک دواؤں سے ممکن نہیں ہے اس اگر کسی مریض میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کرے ۔

مزید خبریں :