Time 11 فروری ، 2019
پاکستان

پاکستان نے مختلف جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دے دی

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پرُامن ہمسائیگی کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو 102 بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں 100 کراچی اور 2 قیدی راولپنڈی کی جیلوں میں ہیں جن کو اس ماہ کے آخر تک رسائی دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں اس وقت 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے فائدہ مند ہوگا اور امید ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید 347 پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت قونصلر رسائی دے گا۔

مزید خبریں :