Geo News
Geo News

Time 14 فروری ، 2019
انٹرٹینمنٹ

کینسر سے لڑنے والے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی واپسی

عرفان خان  اپنی بیماری کی وجہ سے فلمی دنیا سے وقتی طور پر کنارہ کش تھے۔فوٹو کریڈٹ؛ انڈیا ٹائمز

دلکش اداکاری سے مشہور ہونے والے بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کے بعد انڈیا واپس آگئے ہیں۔

عرفان کینسر کی ایک کمیاب قسم نیورو اینڈو کرائن میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے لندن میں مقیم تھے۔

 بھارتی میڈیا کی کچھ اطلاعات کے مطابق عرفان خان ممبئی میں زیر علاج رہیں گے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عرفان ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی ریکارڈنگ کے لیے واپس آئے ہیں۔

عرفان خان کے قریبی ذرائع کی طرف سے ان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بقیہ تمام دعووں کو افواہ قرار دیا گیا ہے۔

 

عرفان اپنی بیماری سے پہلے آخری دفعہ فلم کاروان میں دلکیر سلمان اور متھیلا پارکر کے ساتھ نظر آئے تھے اور گزشتہ برس اگست میں فلم کی تشہیری مہم کے دوران عرفان اپنی بیماری کی وجہ سے موجود نہیں تھے۔