20 فروری ، 2019
سعودی عرب نے رواں برس کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا۔
ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔
اس سال بھی سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار مقرر کیا تھا۔
سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پاکستان کا حج کوٹہ دو لاکھ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کر کے حج کوٹہ بڑھانے پر شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔