24 فروری ، 2019
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 24 سے 27 فروری تک جاپان کا اہم دورہ کرنا تھا جس کے لیے انہیں آج علی الصبح روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے یہ دورہ منسوخ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے دورے کی منسوخی کا فیصلہ جاپانی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا، دورے کے دوران وزیر خارجہ کی جاپان کے وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔