Time 26 فروری ، 2019
سائنس و ٹیکنالوجی

چین میں اب روبوٹس بچوں کو پڑھائیں گے

چین کے اسکولوں میں استاد کی جگہ اب روبوٹ نے لے لی ہے جو بچوں کو تعلیم دیں گے۔

ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بے حد عام ہوتا جارہا ہے، روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لیے ہیں وہیں اب روبوٹس درس و تدریس میں بھی حصہ لیں گے۔ 

چین میں کنڈر گارٹن کیلئے انسانی ٹیچرز کی کمی کے باعث اب یہ ذمہ داری روبوٹس کو دیدی گئی ہے جو نونہالوں کی تربیت کریں گے۔ 

چین کے مختلف کنڈر گارٹن اسکولوں میں تعینات Bingo نامی روبوٹ بچوں کو انگریزی، سائنس، ریاضی سے لے کر غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی تعلیم دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یوں باتیں کرتا، سبق یاد کرواتا روبوٹ ننھے طالبعلموں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس سے پڑھ کر بچے بیحد خوش ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :