Geo News
Geo News

Time 02 مارچ ، 2019
دنیا

امن کی بات کرنی ہے تو جیو نیوز جائیں، بھارتی اینکر اپنے ہی مہمان پر برس پڑی

ویڈیو اسکرین گریب

امن اور پاکستان کی آواز جیو نیوز سرحدوں کے اندر بھی، سرحدوں کے پار بھی، مقبولیت ملنے پر بھارتی میڈيا نے جیو کے خلاف نفرت پھیلانا شروع کر دی۔

جنگی جنون پھیلانے والی بھارتی شخصیات اور میڈیا کے ہتھکنڈے فیل ہوگئے، ایک ٹی وی چینل کو جھوٹے دعوے کرنے پر تنقید اتنی بری لگی کہ مہمان کو باہر نکلنے کا کہہ دیا۔

میڈيا کے محاذ پر پاکستان کی پہلی دفاعی لائن بنا جیو نیوز، امن کی بات کرنے پر جیو نیوز بھارتی میڈیا کو بھی کھٹکنے لگا۔

امن کی بات کرنے پر بھارتی اینکر اپنے ہی مہمان سے الجھ پڑی اور کہا کہ امن کی بات کرنی ہے تو جیو نیوز میں جا کر بیٹھو۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں