بلاگ
Time 12 مارچ ، 2019

سرجیکل اسٹرائیک کی سرجری

Cartoon Courtesy: @SatishAcharya via Twitter

ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔سنو یہ سرجیکل اسڑائیک کی بات چھوڑو ، یہ تمہارے بس کی نہیں اس کے لئے بڑا تپڑ چاہیےتم شاید کسی بڑی طاقت کے نقش قدم پر چل رہے تھے لیکن تم نے سنا نہیں، کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا ۔غالبا ًتمہارے ساتھ ایسا ہی ہوا تم جب پہلی بار آئے توہم نے "ہتھ ہولا "رکھا تھا لیکن تم غلط فہمی کا شکار ہو گئے اس لئے جب تم دوبارہ آئے تو "طیارے زمین پر تھے" اور تمہیں دن میں ہی تارے دکھائی دے رہے تھے۔

 بس پھر کیا تھا تمہارے سرجیکل اسڑائیک کے غبارے سے ہوا نکل چکی تھی اور یہ ثابت ہو چکا تھا بعض سرجیکل اسڑائیک بھی "پورس کے ہاتھی" ثابت ہوتی ہیں اگرچہ تم نے کوشش کی تھی ہم تمہیں پہچان نہ سکیں بقول انور شعور

تو بھی دیکھے تو اجنبی جانے

اب کے وہ سوانگ بھر رہا ہوں

لیکن ہم نے تمہیں پہچان لیا اور تمہارا بڑی مونچھوں والا پائلٹ بھی پکڑ لیا۔اب بھارت واپسی کے بعد بڑی مونچھوں والے پائلٹ کو چاہیے کہ وہ کم از کم اپنی مونچھیں چھوٹی کر لےاب اس پر یہ جچتی نہیں مودی سرکار نے سرجیکل اسڑائیک پر اتنا جھوٹ بولا کہ اب پورا بھارت شور مچا رہا ہے جھوٹا جھوٹا جھوٹا،جس سے مودی عرف سرجیکل اسڑائیک کی حالت عجب ہےجوسریندر پنڈت سوزکےاس شعر سے عیاں ہے

اب تو جلتا ہے نہ بجھتا ہے

بےحسی کا دھواں سا لگتا ہے

بقول شخص، جنگ اور محبت میں سب جائز ہے مگر مودی بھیا ،سرجیکل اسڑائیک میں ایسا نہیں چلتا وہ بھی جھوٹ کا پہاڑ دیکھا کر۔ تمہارا جھوٹ کا پول کھل گیا نا اسی لئے لوگ اب سرجیکل اسڑائیک پر ویڈیو گیم بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو بچوں کو خوش خبری دے دو کہ جلد ایک نیا ویڈو گیم مارکیٹ میں آ نے کو ہے اور نام ہو گا ۔۔ "سرجیکل اسڑائیک عرف مودی"

دوستو، بعض نشے ایسے ہوتے ہیں جو رفتہ رفتہ اترتے ہیں جبکہ بعض یکایک اتر جاتے ہیں جیسا کہ دو طیاروں کی تباہی کے بعد مودی کا نشہ اتر گیا ہے اس تناظر میں حکیم شرارتی نے مشورہ دیا ہے کہ مودی بھیا اپنی حدود میں رہو اگر دوسروں کی حدود میں مداخلت کرو گے تو منہ کی کھاؤ گےدراصل تمہیں اندازہ ہی نہیں ارض پاک کن محفوظ ہاتھوں میں ہےلیکن تم جانتے جانتے جان جاؤ گےشاید تم جیسوں کو سمجھانے کی کوشش کی تھی داغ دہلوی نے

جانتے جانتے ہی جانے گا

مجھ میں کیا ہے ابھی وہ کیا جانے

جی ہاں حالات ہی نہیں تاریخ بھی کروٹ لے رہی ہے اس دوران حکیم شرارتی نے بتایا ہے کہ ایک بھارتی باپ نے اپنے بیٹے کو مشورہ دیا ہے کہ بیٹا بندہ جنگ پر چلا جائے مگر سرجیکل اسڑائیک پر نہ جائے یہ سراسر شرمندگی کا سودا ہے۔ ہمارے حکیم شرارتی بھی خوب ہیں یہ انھیں چین کیوں نہیں آتا دیکھیے اب موصوف فرماتے ہیں کہ بعض ساسیں، بہوؤں اور بعض بیویاں شوہروں کے خلاف کامیاب سرجیکل اسڑائیک کرتی ہیں ۔ بلکہ محبت میں بھی کبھی کبھی سرجیکل اسڑائیک کی نوبت آ جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسڑائیک کرنے والی ساسو ماؤں اور سورما بیویوں کو بھی سرحدوں پر بھیجا جانا چاہیے حکیم صاحب کا خیال ہے کہ بعض فلمی اداکارائیں بھی اکثر سرجیکل اسڑائیک کی زد میں ہوتی ہیں۔

بات مودی کی ہو رہی تھی یہ حکیم صاحب بیچ میں کہاں سے ٹپک گئے ہم نے مودی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ جنگ مسلط کرنے سے بازرہے کیونکہ ہمارے جو بچے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں وہ یہ دریافت کر رہے ہیں کہ بھارت کو جغرافیہ میں پڑھیں یا ہسٹری میں ؟دوسری جانب بھارتی فوجیوں سے جب کوئی افسر سرجیکل اسڑائیک کے لئے کہتا ہے تو وہ کہتے ہیں

سر، جی کل اسڑائیک

مودی بھیا تم بھی معاملہ ٹال دو اور دل پر نہ لو کہ " دل تو دیوانہ ہی ہوتا ہے، اور پھردل لگی مہنگی بھی تو پڑ جاتی ہے جیسا تمہارے ساتھ ہوا۔

تم نے سنا تو ہو اس ایک انگریز اور تمہارے جیسے کی گفتگو ۔۔اگر نہیں سنی تو سن لو۔۔

بھارت میں تمہاری جیسی انگریزی بولنے والے کو "یس" یاد ہو گیا۔ بس کیا تھا وہ ایک انگریز سے بھڑ گیا۔

انگریز نے تنگ آ کر کہا

یعنی،

بےوقوف ،تو چاہتا ہے کہ میں تجھے ماروں؟“Idiot , do you want me to kick you ??”

تم جیسے نے رٹا پٹا جواب دیا

“Yes”

پھر کیا تھا انگریز نے اس کے زوردار لاتیں رسید کرنا شروع کر دیں ۔

وہ روتا ہوا بھاگ کر تم جیسے ہی استاد کے پاس گیا اور اسے یہ قصہ سنا کر اس کا حل پوچھا۔ اس کے استاد نے کہا کہ اب بات کرے تو کہنا

"NO"

وہ پلٹ کر پھر انگریز سے بھڑ گیا اور جب تنگ آکر انگریز نے کہا

یعنی ، کیا تمہیں کل کی لات یاد نہیں؟"“don’t you remember yesterdays kick”

اس نے وہی جواب دیا کہ

“NO”

اس کا جواب سن کی اس آپ کی او معاف کیجیے آپ جیسے کی وہ دھنائی ہوئی جو آج تک نہیں بھولا

مودی صاحب آپ سمجھ تو گئے ہو ں گے کیوں کہ پاکستانی ہر زبان میں بات کرنے کے ماہر ہیں ۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔