وہ کون سی غلطیاں ہیں جو لیپ ٹاپ کی عمر کم کرتی ہیں!

لیپ ٹاپ کا مطلب لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسے ہر وقت گود میں رکھ کر کام کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو کریڈٹ: شٹر اسٹاک

کمپیوٹر کے مقابلے میں لوگ  لیپ ٹاپ کا استعمال اپنی آسانی کے لیے کرتے ہیں۔ لیپ ٹاپ پر آپ اپنا کام جہاں چاہیں بیٹھ کر بغیر بجلی کے فراہمی کے کر سکتے ہیں۔ اسی آسانی کی بناء پر لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے مقابلے میں کچھ مہنگے ہوتے ہیں۔

اگر آپ ان بنیادی باتوں کا خیال رکھ لیں تو آپ کا لیپ ٹاپ بہتر حالت میں رہ کر اچھی کارکردگی دکھاتا ہوا زیادہ عرصے تک ساتھ نبھا سکتا ہے۔

لیپ ٹاپ کا مطلب ہر وقت لیپ یعنی گود میں رکھنا نہیں ہے

صرف اس لیے کہ یہ لیپ ٹاپ ہے،آپ ہر وقت اسے لیپ یعنی اپنی گود میں نہیں رکھ سکتے۔ 

لیپ ٹاپ کو رکھنے کے لیے صاف اور ہموار سطح چاہیے۔ کمپیوٹر ریپیئر ڈاکٹر کے ڈائریکٹر آف آپریشنز آرون شوفلر کا کہنا ہے کہ پروسیسر کمپیوٹر کا دماغ ہوتا ہے اور اسے بہتر کام کے لیے ٹھنڈا رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

زیادہ تر لیپ ٹاپس میں لیپ ٹاپ کا پنکھا درمیان میں ہوتا ہے، اگر اس کے نیچے کوئی گرد آلود یا رویں دار کپڑا موجود ہو گا تو اس سے نہ صرف پروسیسر کو ٹھنڈا رکھنے میں مسئلہ ہوگا بلکہ لیپ ٹاپ کے اندر گرد بھی داخل ہو سکتی ہے۔

لیپ ٹاپ کبھی بند نہ کرنا

لیپ ٹاپ کو بند کرنا آسان سمجھا جاتا ہے، بس اس کی اسکرین نیچے کر دی اور لیپ ٹاپ بند۔ جب کہ ایسا ہے نہیں۔ لیپ ٹاپ کی بہتر کارکردگی اور لمبی عمر کے لیے ضروری ہے کہ اسے آپشن میں جا کر باقاعدہ بند کیا جائے تاکہ بند ہو کر دوبارہ آن ہونے کے درمیان لیپ ٹاپ کے سسٹم کی فائلز اپنی ضروری مرمت کا کام کر لیں۔

لیپ ٹاپ پر کام بہت زیادہ ہونے کی صورت میں ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ لیپ ٹاپ مکمل طور پر ضرور بند کر دیں۔

اسٹیبلائزر کا نہ ہونا

لیپ ٹاپ یا دیگر الیکٹرانکس کے آلات کے لیے استعمال نہ ہونے کی صورت میں ان کے پلگ کو ساکٹ سے نکال دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ آلات کو بجلی کی کمی بیشی کے جھٹکے سے بچانا ہوتا ہے۔ بجلی کے جھٹکے سے بچانے کے لیے اسٹیبلائزر بھی لگائے جا سکتے ہیں لیکن ساکٹ سے پلگ نکال دینا آسان ترین حل ہے۔

لیپ ٹاپ اسکرین کی مدد سے اٹھانا

لیپ ٹاپ کو اسکرین کے اوپر سے پکڑ کر اٹھانا قدرے آسان لگتا ہے لیکن اس سے لیپ ٹاپ کی اسکرین اس کی بیس سے ڈھیلی ہو سکتی ہے۔ اس لیے بہتر یہ سمجھا جاتا ہے کہ لیپ ٹاپ کی اسکرین اس کی بیس پر بند کر اسے لٹکا کر پکڑنے کی بجائے اسے بازو میں تھام لینا چاہیے۔ اپنے لیپ ٹاپ پر تھوڑی مہربانی دکھانے سے اس کی عمر اور کارکردگی میں  اضافہ ہو سکتا ہے۔

لیپ ٹاپ کو بیگ میں بغیر سپورٹ کے رکھنا

لیپ ٹاپ کو اپنے ساتھ بیگ میں لے کر جانے کی صورت میں لیپ ٹاپ کو اس کے مخصوص بیگ میں رکھ کر اسے پیک کرنے کو یقینی بنائیں۔ بیگ گرنے یا ہاتھ سے پھسلنے کے نتیجے میں لیپ ٹاپ نقصان سے بچ سکتا ہے۔

لیپ ٹاپ بوٹ کرتے وقت پروگرامز کا شروع ہو جانا

لیپ ٹاپ کی ونڈو اگر سست روی دکھا رہی ہو تو Ctrl + Shift + Esc دبا کر ٹاسک مینیجر چیک کر لیں۔ ٹاسک مینیجر میں ان تمام ایپلی کیشنز کی فہرست سامنے آجائے گی جو لیپ ٹاپ بوٹ ہونے کے ساتھ شروع ہو جاتے ہیں۔ روزانہ استعمال نہ ہونے والے پروگرام پر رائٹ کلک کر کے اس پروگرام کو ڈس ایبل کیا جا سکتا ہے۔

اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اب یہ پروگرام کام نہیں کرے گا بلکہ اس کے بعد آپ کو جب بھی ڈس ایبلڈ کیے گئے پروگرام کی ضرورت ہو آپ اسے خود سے شروع کر سکتے ہیں۔

اینٹی وائرس انسٹال کرنا

اینٹی وائرس کی اہمیت کمپیوٹر کے لیے کیا ہو سکتی ہے یہ سب کے ہی علم میں ہو گا اس لیے اس کی وضاحت غیر ضروری ہے۔ لیکن اہمیت ہونے کے باوجود عام صارف اینٹی وائرس کو انسٹال کرنے اور اسے اپ ڈیٹ کرنے میں خاص دلچسپی نہیں ظاہر کرتا۔ ایک وائرس یا مال ویئر کی موجودگی سے لیپ ٹاپ کی کارکردگی سست ہو سکتی ہے یا پھر اس سے لیپ ٹاپ مکمل طور پر خراب بھی ہو سکتا ہے۔

کام کرتے ہوئے کئی ٹیبس کھلی ہونا

بہت سے ٹیب کھلے ہوئے ہونے کی صورت میں پروسیسر کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور آخر میں لیپ ٹاپ کی مجموعی کارکردگی پر فرق پڑتے لیپ ٹاپ وقت سے پہلے ہی جواب دے دیتا ہے۔

مزید خبریں :