Time 01 اپریل ، 2019
پاکستان

بے نامی اکاؤنٹس کے معاملے پر ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے درمیان تنازع

فائل فوٹو

اسلام آباد: بے نامی اکاؤنٹس کے معاملے پر ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  بے نامی بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کے خلاف آج سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کا فیصلہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے 2 سے 3 سال کے بے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں جب کہ بینک صرف ایک سال تک کی بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے پر آمادہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق بے نامی بینک اکاونٹس کے خلاف کارروائی سے متعلق  وزارت خزانہ نے آج اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام شریک ہوں گے۔

مزید خبریں :