Time 04 اپریل ، 2019
پاکستان

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا—. فوٹو فائل

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

وزرات داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اور اب امکان ہے کہ شہباز شریف اپنی پوتی کی عیادت کے لیے جلد لندن روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔

گزشتہ ماہ  شہبازشریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

شہبازشریف کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل مسلسل نیب میں پیش ہورہے ہیں اور ہر انکوائری میں نیب سے تعاون کررہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا بدنیتی پر مبنی ہے، ان کو اپنی بہو اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے بیرون ملک جانا ہے۔

مزید خبریں :