پاکستان
Time 07 اپریل ، 2019

پشاور میٹرو رپورٹ: پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان آمنے سامنے

گزشتہ دنوں صوبائی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی تھی — فوٹو:فائل 

پشاور میٹرو کی رپورٹ پر سابق وزیراعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آمنے سامنے آگئے۔

سابق وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے موجودہ وزیر اعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ انسپکشن ٹیم جو کہہ رہی ہے کہنے دیں، چیلنج کرتا ہوں کہ وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ کہاں ہوا؟ 

یاد رہے کہ پرویز خٹک کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر شروع کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اور عوام کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔

صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی اور ڈیزائن پروجیکٹ کے کام میں غفلت برتی گئی اور فیزیبیلیٹی اسٹڈی میں خامیوں کے باعث منصوبے میں تبدیلیاں کی گئیں۔

مزید خبریں :