10 اپریل ، 2019
سری نگر: قابض بھارتی حکومت کی کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور ایک مرتبہ پھر حریت رہنما یاسین ملک کو جموں سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی خصوصی عدالت کے احکامات پر نئی دلی لایا گیا ہے جہاں ان سے جھوٹے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
حریت رہنما یاسین ملک کو این آئی اے نےگزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا جب کہ جھوٹے فنڈنگ کیس میں آج میر واعظ عمر فاروق سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
این آئی اے نے 2 دن تک حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے کئی گھنٹوں تک سوالا ت پوچھے تھے۔