پاکستان
Time 12 اپریل ، 2019

حکومت پنجاب نے لاہور میں گدھوں کا اسپتال بند کردیا


لاہور: حکومت پنجاب نے گدھوں کے علاج و معالجے کا اسپتال بند کردیا۔  

صوبائی حکومت نے لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں گدھوں کے علاج معالجہ کے لیے قائم کیے گئے گدھا اسپتال کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروس بند کرکے صرف ایمرجنسی میں گدھوں کا علاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گدھوں کے علاج کے لیے کئی موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جو موقع پر پہنچ کر گدھوں کا علاج کرتی ہیں۔

گدھا اسپتال میں جہاں علاج سے قبل گدھوں کا وزن کیا جاتا تھا، اب اس مشین پر ملازمین اپنا وزن کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ وارڈ کسی پارکنگ اسٹینڈ کا منظر پیش کر رہی ہے۔

اسپتال کی لیبارٹری میں نصب مشینوں پر بھی پلاسٹک کور چڑھا دیے گئے ہیں۔

ریجنل منیجر محکمہ لائیواسٹاک کرنل (ر) ایم ارشد انصاری کے مطابق ڈونکی اسپتال میں گدھوں کا علاج اور چارہ مفت دیا جاتا تھا جو کہ اب بند کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی میں کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں :