کھیل
Time 15 اپریل ، 2019

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکا میں کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے کیرئیر کا 17 واں اے ٹی پی ٹائٹل ہے — فوٹو: بشکریہ ہیوسٹن کرونیکل 

ہیوسٹن: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکا میں کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والے کلے کورٹ چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے اپنے پارٹنر میکسیکو کے سینتاگو گونزالیز کے ساتھ شاندار کھیل پیش کیا۔

مینز ڈبل کے فائنل میں پاک میکسیکن جوڑی نے نیل اسکپسکی اور کین اسکپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔ 

ان کی جیت کا اسکور6-3، 4-6 اور 6-10 رہا جب کہ یہ اعصام الحق کے کیرئیر کا 17 واں اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔

مزید خبریں :