Time 22 اپریل ، 2019
پاکستان

طالبعلم کی شرارت یا سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کی نالائقی؟ امتحانی فارم پر سیلفی

امتحانی فارم پر دوستوں کے ساتھ سیلفی لگا فارم سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

جامشورو: سندھ یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے طالبعلم فضل الرحمان رند نے امتحانی فارم پر تصویر کی جگہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی سیلفی لگادی جس پر ناظم امتحانات نے طالبعلم کی اس حرکت کا نوٹس لے لیا۔

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے طالب علم فضل الرحمان رند نے پانچویں سیمسٹر کے لیے آن لائن امتحانی فارم پُر کیا جس پر انہوں نے دوستوں کے ساتھ لی گئی سیلفی لگا دی۔

طالبعلم کے امتحانی فارم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آئی اور ناظم امتحانات روشن پھٹان نے طالبعلم کی شرارت کا نوٹس لے لیا۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹی کے ترجمان نادر علی مغیری نے کہا کہ طالب علم نے یونیورسٹی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ڈسپلن ایگزامی نیشن کمیٹی کو کارروائی کی سفارش کی ہے۔

طالبعلم کے آن لائن فارم کا عکس


مزید خبریں :